یروشلم ۔ 6 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ گزشتہ ہفتہ معاہدہ کے باوجود تہران کیخلاف فوجی کارروائی کا امکان برقرار ہے ۔ اسرائیل کے وزیر برائے خصوصی لائحہ عمل یوال اسٹینیٹس نے کہا کہ اُن کی حکومت عالمی طاقتوں سے مذاکرات کے ذریعہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گی کہ قطعی معاہدہ منظور نہ ہونے پائے ۔ انھوں نے کہا کہ اس مسئلہ کا سفارتی حل تلاش کرنے کے باوجود فوجی کارروائی کا امکان برقرار رہے گا ۔ انھوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور وہ کسی بھی خطرہ کا سامنا کرنے تیار ہے ۔