ایران کی جانب سے امریکی ریسلرس کا خیرمقدم

تہران۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے آج کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی ٹورنمنٹ میں شرکت کیلئے امریکی ریسلرس کا خیرمقدم کرے گا ،کیونکہ امریکی وفاقی عدالت نے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندی کے فیصلے پر حکم التواء جاری کیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے مذکورہ فیصلے کے بعد امریکی ریسلرس کیلئے ویزا جاری کیا جائے گا۔ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر سفری پابندی کے جواب میں ایران نے بھی 16 اور 17 فروری کو یہاں منعقد شدنی ایونٹ میں امریکی ریسلرس پر جوابی پابندی عائد کردی تھی۔ دریں اثناء تہران میں معروف شریف یونیورسٹی کے 72 اکیڈیمیوں نے ایک مکتوب پر دستخط کرتے ہوئے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ امریکی ویزا کے معاملے میں اہم فیصلے لے۔