ایران کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول

تہران، 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آبنائے ہرمز پر ایران کا مکمل کنٹرول ہے ۔یہ رپورٹ تسنیم نیوز ایجنسی نے پیر کے دن پاسداران انقلاب کے بحریہ کے سربراہ علی رضا تنگسری کے حوالے سے دی ہے ۔ایرانی افسران ماضی میں بھی امریکہ کے معاندانہ پالیسی کے جواب میں آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔ خیال رہے کہ تیل کی برآمدات کے لئے آبنائے ہرمز ایک اہم گذرگاہ ہے ۔رواں سال مئی میں ایران کے ساتھ 2015 میں ہوئے نیوکلیائی معاہدے سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نکل جانے اور ایران پردوبارہ پا بندیوں کے نفاذ کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔سینئر امریکہ افسران یہ بات کہہ چکے ہیں ان کا مقصد ایرانی تیل کی برآمدات کو صفر تک پہنچادینا ہے ۔ایران کی اعلی قیادت آیت اللہ خامنہ ای گزشتہ ماہ اس خیال کی حمایت کرچکے ہیں کہ اگر ایرانی تیل کی برآمدات نہ ہوتی ہے تو پھر خلیج کے کسی بھی ملک کاتیل برآمد نہیں ہوگا۔