ایران پورے فخر کیساتھ امریکی پابندیوں کوعبور کرلیگا : روحانی

تہران ۔ 5 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے عائد تیل اور مالیاتی شعبوں کو نشانہ بناتے ہوئے آج سے نافذ کردہ پابندیوں کو اسلامی جمہوریہ پورے فخر کے ساتھ عبور کرلے گی ۔ روحانی نے ٹیلی ویژن پر خطاب کے دوران کہاکہ ’’میں اعلان کرتا ہوں کہ ہم آپ ( امریکہ) کی غیرقانونی اور غیرمنصفانہ پابندیوں کو پورے فخر اور کامیابی کے ساتھ عبور کرلیں گے کیونکہ یہ (امریکی پابندیاں ) بین الاقوامی ضوابط کے خلاف ہیں ۔ امریکہ ایران کے خلاف سازش کررہا ہے جسے دنیا مسترد کردے گی ‘‘۔