اقوام متحدہ۔ 20 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) طاقتور اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے آج اتفاق رائے سے اُس قرارداد کو منظوری دیدی جو ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان تاریخی نیوکلیر معاملت کی توثیق کردیتی ہے اور اس سے تہران کے خلاف عالمی ادارے کی طرف سے عائد کردہ سخت تحدیدات برخاستگی کیلئے راہ ہموار ہوتی ہے ۔ یہاں اس قرارداد کی منظوری کے ساتھ پندرہ قومی ادارے نے اُس کلیدی نیوکلیر معاملت کی توثیق کردی جو گزشتہ ہفتے ایران اور P5+1 اقوام یعنی چین ، فرانس ، روس ، سلطنت متحدہ (برطانیہ ) اور امریکہ کے علاوہ جرمنی کے درمیان طئے ہوا ہے ۔ یہ معاہدہ تحدیدات کی بتدریج اور مشروط برخاستگی کی شروعات کرتا ہے جو ایسی ضمانتوں کے عوض ہوگی کے اسلامی جمہوریہ ایران کوئی نیوکلیر بم تیار نہیں کرے گی ۔