تہران ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے آج کہاکہ ا س کی رسائی اب 100 ارب امریکی ڈالر مالیتی منجمد بیرون ملک اثاثہ جات تک ممکن ہوگئی ہے۔ تاریخ ساز نیوکلیئر معاہدہ کے بعد جو ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ کیا ہے، اس کے منجمد اثاثہ جات بحال کردیئے گئے ہیں۔ حکومت کے ترجمان محمد باغیر نوباخت نے کہا کہ جنوبی کوریا اور ترکی میں 2012ء سے اثاثے منجمد کردیئے تھے۔