ایران میں سیلاب ، 12 ہلاک : ہنگامی خدمات

تہران ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 12 افراد ہلاک اور دیگر 68 زخمی ہوگئے جبکہ ایرانی صوبوں میں اچانک سیلاب آ گیا۔ قومی ہنگامی خدمات کے صدر پیر حسین کولی وند نے کہا کہ سرکاری اعداد و شمار کے بموجب جنوبی شہر شیراز میں 11 افراد ہلاک اور 68 زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص مغربی صوبہ ترمان شاہ میں ہلاک ہوا۔ ایران کو اچانک سیلابوں کا خطرہ درپیش ہے جن کی ایران کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ اس کے 31 صوبوں میں سے 25 صوبے سیلاب سے متاثر ہیں۔ تازہ ترین سیلاب انتہائی جنوب مغربی ایران میں آیا اس کے بعد 19 مارچ کو شمال مشرقی صوبہ ماژندران میں آیا تھا جس میں سرکاری طو رپر ہلاکتوں کی تعداد ظاہر نہیں کی گئی۔ ہنگامی خدمات متاثر ہوئیں کیونکہ اکثر ملازمین نئے سال کی چھٹی پر تھے۔