ریاض۔4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں سزائے موت پانے والے شیعہ عالم دین نمرالنمر کے بھائی شیخ محمد النمر نے اپنے بھائی کی سزائے موت پر عمل آوری کے بعد تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے پر حملہ کرنے کے واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ ہمیں اپنے ملک (سعودی عرب) سے محبت ہے۔ اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر انگریزی زبان میں تحریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے شہید بھائی کے تئیں جس محبت کا اظہار کیا گیا ہے وہ اس کی قدر کرتے ہیں جو ہم سب کے دل میں رہتا ہے۔ لیکن ایران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ کی وہ مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتقامی کارروائی کبھی بھی مثبت نتائج کی حامل نہیں ہوسکتی۔