تہران ۔ 18 جون۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران نے غیرارادی قتل کے مرتکب دو افراد کو آج پھانسی پر لٹکادیا۔ ان میں ایک شخص کا تعلق اقلیتی صوفی طبقہ سے ہے جو ملازمین پولیس کی ہلاکتوں کے جرم کا مرتکب پایا گیا تھا ۔ دوسرے شخص نے ایک کمسن لڑکی کا قتل کیا تھا ۔ انسانی حقوق تنظیموں کے احتجاج و مخالفت کے باوجود ان دونوں کو پھانسی پر لٹکادیا گیا ۔ محمد رضا ثلاث کو فروری میں سکیورٹی فورسیس سے جھڑپوں کے دوران پولیس افسران کے ایک گروپ پر تیز رفتاری کے ساتھ بس چڑھادینے کے جرم کا مرکتب پائے جانے کے بعد مارچ میں سزائے موت دی گئی تھی ۔ اس سزاء پر دوشنبہ کی صبح تعمیل کی گئی ۔ دوسرے شخص محمد وفاقی کو آج صبح پھانسی پر لٹکایا گیا وہ آٹھ ماہ کی کمسن لڑکی کے قتل کا مجرم پایا گیا تھا ۔