حیدرآباد ۔ 27 ۔ مئی : ( راست ) : جناب مرزا حسن احمدی ولد جناب غلام علی احمدی مرحوم کا ایران کے شہر مشہد میں 6 شعبان کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین 7 شعبان کو قبرستان ’ بہشت رضا ‘ مشہد ایران ہی میں عمل میں آئی ۔ مرحوم رشتے میں عالم دین مولانا سید شاہ عباس منصوری مرحوم کے داماد تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزندان و دختران شامل ہیں ۔ مرحوم کی مجلس زیارت 9 شعبان المعظم بروز پنجشنبہ کو بعد نماز مغربین دربار حسینی ایرانیان پرانی حویلی مقرر ہے ۔ مولانا سید زوار حسین رضوی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے اس سیل نمبر 9949836003 ۔ 9391806061 پر ربط کریں ۔۔