ایران داعش کے خلاف جنگ میں تعاون کرے: عراق

بغداد۔ 9 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) عراق کو توقع ہے کہ ایران داعش کے خلاف جنگ میں اس کے ساتھ تعاون کرے گا، عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔الجعفری کے مطابق داعش کے جنگجوؤں سے دونوں ملکوں کو خطرہ لاحق ہے اس لئے عراق اور ایران کو اعلی سطحی تعلقات مستحکم کرنے چاہئیں۔