ایران بھی ماحول دوست ایندھن درآمد کرے گا : نائب صدر

پیران ۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی نائب صدر اور ملک کے شعبہ ٔماحولیات کی سربراہ معصومہ ابتکار کا کہنا ہے جب ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں اٹھا لی جائیں گی تو ان کا ملک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں بڑے پیمانے پر کمی کر سکے گا۔ عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کیلئے پیرس میں موجود ایرانی نائب صدر نے میڈیا سے کہا ہے کہ پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایران ماحول دوست ایندھن درآمد کرنے کے قابل ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ جولائی میں عالمی طاقتوں سے نیوکلیئر معاہدہ کے بعد متعدد یورپی ممالک اور کمپنیوں نے ایران میں شمسی توانائی سمیت ’قابلِ تجدید توانائی‘ کے منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ معصومہ ابتکار نے کہا کہ ہم گرین ہاؤز گیسوں میں 4%کمی لائیں گے ،عالمی پابندیوں کے خاتمے اور عالمی تعاون کی صورت میں مزید 8%کمی لائی جا سکتی ہے۔