ایران اور امریکہ پھر آمنے سامنے

واشنگٹن : امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر حسن روحانی نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں ایک دوسرے کو ایک مرتبہ پھر سخت الفاظ میں خبر دار کیا ہے ۔صدر ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اگر ایران نے اب امریکہ کو دھمکی دی تو اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اب کبھی دوبارہ مت دھمکانہ ورنہ نتائج بھگتنا پڑیں گے جن کا سامنا تاریخ میں چند ہی ہو ا ہے ۔ہم اب وہ ملک نہیں جو تمہاری پر تشدد اور موت کی بکواس سنیں ۔خبر دار رہو ۔

واضح رہے کہ چند دن قبل ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ تمام جنگوں کی ماں ثابت ہوں گی ۔امریکہ کو خبر دار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسٹر ٹرمپ ! آپ شیر کی دم سے نہ کھیلیں ۔ورنہ آپ کو افسوس ہوگا ۔ایرانی اخبار تہران ٹائمس کے مطابق روحانی نے ایرانی سفارت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مکمل طور پر یہ سمجھتا ہے کہ ایران کے ساتھ امن ہر قسم کے امن کا ضامن ہے اور اسی طرح ایران کے ساتھ جنگ ہر قسم کی جنگ کی ماں ہے ۔ ‘‘جاریہ سال مئی کے ماہ میں امریکہ نے ایران کے ساتھ نیو کلیائی معاہدہ سے خود کو علیحدہ کرلیا تھا ۔یہ معاہدہ ایران کا نیو کلیائی پروگرام روکنے کے عوض اس پر عائد بین الاقوامی پابندیاں ہٹانے کی شرط پر کیا تھا ۔

برطانیہ ، فرانس ، جرمنی ، روس او ر چین کے اعتراض کے باوجود امریکہ ایک با رپھر ایران پر پابندیاں عائد کررہا ہے ۔