نئی دہلی۔ 3؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ رانجی ٹرافی چمپئنس کرناٹک کے خلاف 9 فروری کو شروع ہونے والے ایرانی کپ مقابلہ کے لئے ریسٹ آف انڈیا کی قیادت سینئر آف اسپنر ہربھجن سنگھ کریں گے اور اس ٹیم میں سینئر اوپنر گوتم گمبھیر کو بھی شامل کیا گیا ہے، لیکن ٹیم کے دو اور سینئر کھلاڑیوں یوراج سنگھ اور ویریندر سہواگ کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔ چونکہ ریسٹ آف انڈیا ٹیم میں اُن ہی کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے جنھوں نے رانجی سیزن میں بہتر مظاہرہ کیا ہے۔
حالانکہ ہماچل پردیش کے فاسٹ بولر رشی دھون کو نظر انداز کردیا گیا ہے جنھوں نے سیزن میں سب سے زیادہ 49 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ہربھجن کی قیادت میں کشمیر کے آل راؤنڈر پرویز رسول بھی ریسٹ آف انڈیا ٹیم میں شامل ہیں۔