دوبئی ۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے وزیرخارجہ آج ایک روزہ دورہ پر عمان پہنچے۔ ان کے ساتھ ایسے افسران بھی شامل ہیں جنہوں نے ماضی میں ایران اور امریکہ کے درمیان ربط کی ذمہ داریاں انجام دی تھیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی عمان نیوز نے پیر کے روز جو رپورٹ پیش کی ہے اس کے مطابق وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے یوسف بن علاوی بن عبداللہ نے ملاقات کی جو امورخارجہ کے وزیر ہیں۔ یہ ملاقات مسقط آنے کے بعد ہوئی۔ دوسری طرف ایران کی ٹیم سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ ظریف عمان عہدیداروں کے ساتھ عراق، شام اور یمن میں جاری جنگ کے علاوہ دیگر امور پر بھی بات چیت کریں گے۔ منگل کے روز ظریف قطر کا دورہ پر روانہ ہوں گے۔