تہران ۔ 8 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کی ایٹمی ایجنسی نے آج تہران کے ساتھ بات چیت کا احیاء کیا جہاں ایران کے نیوکلیئر ہتھیاروں پر کئے جانیو الے کام کے الزامات کو رفع دفع کرتے ہوئے ایران کی نیوکلیر توانائی کے جاری کام کو مزید شفاف بنانے کے موضوع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایران اور ویانا کی بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی کے درمیان ہوئی ایک روزہ بات چیت گزشتہ سال نومبر میں کئے گئے ایک معاہدہ سے مشروط ہوگی جس کے ذریعہ تہران کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ منگل تک چھ اہم اقدامات کرے ۔ ان اقدامات کی تکمیل کے بعد جس میں نامکمل اراک ری ایکٹر میں واقع واٹر پلانٹ کا دورہ بھی شامل ہے ، مشکل اور پیچیدہ معاملات پر بات چیت جیسے نکات زیر بحث آئیں گے ۔ آئی اے ای اے سربراہ یوکیا آمانو نے یہ بات کہی ۔