ریاض ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے سیکوریٹی عہدیدار نے بتایا کہ جدہ ایرپورٹ کے دو ملازمین کو دو ایرانی مرد عازمین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے فی کس 4 سال سزائے قید سنائی گئی۔ عہدیدار نے بتایا کہ جدہ انٹرنیشنل ایرپورٹ کے دو ورکرس کو فی کس ایک ہزار کوڑے بھی لگائے جائیں گے۔ عہدیدار نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ جدہ میں کرمنل کورٹ نے آج یہ فیصلہ سنایا۔ جنسی ہراسانی کا یہ واقعہ مارچ میں پیش آیا تھا جس کی بناء ایران نے کم عمر عازمین کے سفر عمرہ کو معطل کردیا تھا۔