ایرانی رہنما نے امریکی مطالبہ ٹھکرا دیا

دبئی، 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ ٹام) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ کا یہ مطالبہ مسترد کردیا ہے کہ شام اور روس کے طیارے شمالی شام میں پروازیں نہ کریں جہاں ایک ایرانی قافلے پر فضائی حملے کے بعد جنگ بندی کے لئے خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔این بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے روحانی نے کہا کہ طیاروں کی پرواز روکنے سے داعش اور النصرہ فرنٹ کی مدد ہوگی۔ یہ جنگجو گروپ ایران کی اتحادی شامی حکومت کے خلاف لڑرہے ہیں۔روحانی نے کہا کہ ان کو دباؤ میں رکھنا ضروری ہے ۔ اگر ہم طیاروں کی پروازیں روک دینگے تو یہ سو فیصد انکے فائدے میں ہوگا۔