ایرانی حمایت یافتہ گروپ کی سازش کا بحرینی الزام

دبئی ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بحرین نے الزام عائد کیا ہیکہ ایک 14 رکنی گروپ جس کو ایران کی تائید حاصل ہے۔ اس مملکت میں قتل عام کی سازش تیار کرچکا ہے۔ وزارت داخلہ نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ اس گروپ کے 11 ارکان پر شبہ ہیکہ وہ بیرون ملک فوجی تربیت پاسداران انقلاب اور عراق میں حزب اللہ کی زیرنگرانی حاصل کرچکے ہیں۔ پولیس نے دھاوے کرتے ہوئے 14 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے ہتھیار اور دھماکو مادے ضبط کئے۔ گروپ کے دو قائدین بیرون ملک گئے ہوئے ہیں۔ شبہ ہیکہ وہ لوگ ایران میں ہیں۔ حکومت ایران نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد اور سفید جھوٹ قرار دیا ہے۔ بحرین میں بھی وقفہ وقفہ سے مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جاتا ہے اور یہاں کی حکومت ایران پر ان کی تائید کا الزام عائد کرتی ہے۔