ایرانی تیل برآمدات کو زیرو کردیں گے : مائیک پومپیو

ہیوسٹن۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک توانائی کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کا ارادہ جلد سے جلد ایران کے تیل برآمد ات کو صفر کرانا ہے ۔مسٹر پومپو نے گزشتہ شام کہا‘‘ ایرانی تیل برآمدات کو ہر حال میں جلد سے جلد صفر کرنے کا ہمارا ارادہ ہے‘‘۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ ایران کے خلاف پابندیوں کو تب تک جاری رکھے گا جب تک ایران امریکی وزیر خارجہ کے مطابق یوروپ اور مغربی ایشیا میں غیر مناسب رویے بند نہیں کرے گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اپنی توانائی کا استعمال کرتے ہوئے دوسرے ممالک کے درمیان خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے کاکام کر رہا ہے جبکہ دیگر ممالک اپنی توانائی کے وسائل کا استعمال غیر مناسب سرگرمیوں کے لئے کرتے ہیں۔مسٹر پومپیو نے بحیرہ جنوبی چین سمندر میں چین کے غیر قانونی جزیرہ کی تعمیر کا ذکر کیا جو آسیان ممالک کو 2.5 ٹریلین سے زیادہ حاصل کرنے کے قابل وسائل تک پہنچنے سے روک رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ امریکہ نہیں چاہتا ہے کہ اس کے یوروپی اتحادی نورڈا سٹریم- 2 پائپ لائن کے ذریعہ روسی گیس پر انحصار کریں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ روس نے یوکرین پر سیاسی دباؤ بنانے کے لئے اپنے پائپ لائن کا استعمال کیا۔