ایرانڈیا فلائیٹ میں لیاپ ٹاپ گمشدگی کی شکایت

شمس آباد 21 ستمبر (سیاست نیوز) شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں ایک خاتون نے ایر انڈیا فلائیٹ میں لیاپ ٹاپ کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی۔ تفصیلات کے بموجب سید فاروق ساکن مشیرآباد آج صبح ایر انڈیا فلائیٹ کے ذریعہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد سے دہلی گئے اور وہاں ایرپورٹ پر سامان کی تلاشی لی تو ان کا لیاپ ٹاپ نہیں ملا۔ جس کے بعد اُنھوں نے حیدرآباد فون کرکے لیاپ ٹاپ کی گمشدگی کی اطلاع دی اور وہ کینیڈا کے لئے دہلی ایرپورٹ سے روانہ ہوگئے۔ سید فاروق کی اہلیہ امرین فاطمہ نے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں لیاپ ٹاپ کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر سرینواس نے مقدمہ درج کرلیا۔