ایمسٹ ( انجینئرنگ ) کونسلنگ کا حیدرآباد اور تلنگانہ میں 11 اگسٹ کے بعد فیصلہ
APSCHE نے ایمسٹ ( انجینئرنگ ) کی کونسلنگ کیلئے 7 اگسٹ سے اسنادات کی تنقیح کا آغاز کردیا اس دوران حیدرآباد اور تلنگانہ کے اضلاع میں TSCHE تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائر ایجوکیشن کے قیام کے بعد علحدہ کونسلنگ رکھنے کی اطلاع آئی اور سپریم کورٹ کے احکام جاری کئے دونوں علاقوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں کونسلنگ اور داخلہ کا عمل 31 اگسٹ تک مکمل کریں اور اس کی آئندہ سماعت 11 اگسٹ کو رکھی ہے ۔ اس طرح تلنگانہ حکومت سپریم کورٹ کی 11 اگسٹ کی سماعت کے بعد کونسلنگ شیڈول جاری کرے گی آندھراپردیش کے 7 اگسٹ سے شروع ہوئی۔ اسنادات کی تصدیق میں صرف 13 اضلاع کے امیدوار شرکت کررہے ہیں اب حیدرآباد اور تلنگانہ کے امیدوار 11 اگسٹ کی سپریم کورٹ سماعت کے فیصلہ کے بعد کونسلنگ شیڈول کا انتظار کرتے ہوئے شرکت کریں اور داخلے کی سعی کریں۔
AIIMS میں MBBS داخلے کی کونسلنگ
ہندوستان بھر میں میڈیکل کے نامور اور معیاری سرکردہ ادارے AIIMS آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس سات مقامات پر ہیں جو نئی دہلی ، بھوپال ، بھوبنیشور ، جودھپور ، پٹنہ ، رائے پور اور رکشکھیش میں ہیں جہاں MBBS میں داخلے کیلئے کونسلنگ کا پہلا راونڈ 8 اگسٹ کو ہوا اب دوسرے راونڈ کی کونسلنگ 11 اگسٹ کو صبح 8.30 بجے جواہرلعل آڈیٹوریم AIIMs نئی دہلی میں مقرر ہے ۔
انجینئرنگ گریجویٹ امیدواروں کیلئے Revit MEP پر ورک شاپ ۔ روزگار سے مربوط
انجینئرنگ ڈگری اور ڈپلوما ہولڈرس جن کی برانچ میکانیکل ، الکٹریکل یا الکٹرانکس رہا ہو ان کو روزگار سے مربوط ٹریننگ Revit MEP ہے اس کیلئے ماہر اور تجربہ کار لکچررس نے اس کا ایک ورک شاپ رکھا ہے اور ٹریننگ کا اہتمام کیا ہے ۔ انجینئرس اس کی معلومات کیلئے فون نمبر 9848699535 پر ربط پیدا کریں ۔
APOSS کے اوپن ایس ایس سی اور اوپن انٹرمیڈیٹ کورس داخلے
اے پی اوپن اسکول سوسائٹی کے تحت ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ کے نہ صرف امتحانات ہوتے ہیں بلکہ اس میں داخلے دیئے جاتے ہیں اور درسی کتب ٹسٹ میٹرئیل مہیا کئے جاتے ہیں اوپن اسکول کے ان دو سطحوں کے کورسز میں داخلے مختلف اسٹڈی سنٹرس میں جاری ہیں داخلے کی معلومات اور رہبری کیلئے اسٹڈی سنٹر ویژنری کالج عبداللہ بلڈنگ خلوت چوک پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔
BITS حیدرآباد میں کورس متعارف
برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ سائنس کے حیدرآباد کیمپس میں نئے کورسز متعارف کئے گئے ہیں جو بیرونی ممالک کے یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے چلائے جائیں گے ۔اس میں آن لائن درس و تدریس کی سہولت بھی رکھی گئی ۔ اس کیلئے حیدرآباد کے BITS پلانی کیمپس جو شاہ میر پیٹ میں واقع ہے ۔ داخلے کے شیڈول کو قطعیت دی جارہی ہے ۔ شاہ میرپیٹ علاقہ کو ریاستی حکومت Education Hus میں بتانے کیلئے وسیع و عریض ایکڑ اراضی کے حصول کے ذریعہ منصوبہ کو قطعیت دے رہی ہے ۔ شاہ میرپیٹ میں ملک کے نامور تعلیمی اداروں میں ’’ لا ‘‘ قانونی تعلیم کا نلسار یونیورسٹی ہے ۔ – B اسکول جو ریاست کا دوسرا بڑا بزنس اسکول ہے IPE انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انٹرپرائزس اس کا کیمپس قیائم ہوا ہے اور BITS پلانی کا حیدرآباد کیمپس ہے ۔
IIT حیدرآباد کو سنٹر آف اکسیلینس کا اعزاز
IIT انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے حیدرآباد سنٹر IIT – H کے تیسرے کانوکیشن کے موقع پر ڈائرکٹر ادارہ پروفیسر U.B.Desai نے کہا کہ حیدرآباد کے اس ارادہ کو سنٹر آف ایکس کا درجہ دیا جارہا ہے اور اس کیلئے ابتدائی رقم 4 کروڑ کی منظوری حاصل ہوچکی ہے ۔
اوپن یونیورسٹی BA/B.Com اور بی ایس سی میں داخلے جاری
ڈاکٹر آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسز بی اے ، بی کام ، بی ایس سی تین سالہ کورس کے سال اول میں دو طرح سے داخلے ہوتے ہیں ایک انٹرمیڈیٹ یا (10+2) درجہ کامیاب امیدوار کو راست داخلے اور دوسرا اہلیتی امتحان ( انٹرنس ) کامیاب امیدوار فارم صرف آن لائن داخل کرنا ہے ۔ اور اس کیلئے 19 اگسٹ آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ اس کی معلومات داخلے رہبری کیلئے 040-24510012 پر ربط پیدا کریں۔