SSC کے بورڈ امتحانات میں 80 نشانات اور 20 نشانات اسکول اسسٹمنٹ کے ہونگے
بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کے تحت دسویں سطح کا سرکاری امتحان SSC میں سال حال 2015 مارچ سے کئی تبدیلی کی ہیں سب سے پہلے دسویں کے نصاب میں تبدیلی کی گئی اور نئے درسی کتب سے تعلیم کا آغاز ہوگیا ۔ اب امتحانی اسکیم اور سوالی پرچے میں بھی تبدیلیاں کی گئی حکومت نے جی او ایم ایس نمبر 117 جاری کرتے ہوئے جاریہ تعلیمی سال 2014 – 15 سے سالانہ امتحان منعقد شدنی مارچ / اپریل 2015 ء سے ایس ایس سی کے امتحانی پرچوں میں 80 نشانات بورڈ کے سوالی پرچے کے رہیں گے اور مابقی 20 نشانات اسکول اسسٹمنٹ کے ذریعہ دے گا تاہم طالب علم کو دونوں حصوں ( سکشن ) میں کامیابی کے اقل ترین نشانات حاصل کرنے ہونگے یعنی 80 کے منجملہ 28 نشانات اور 20 میں سے 7 نشانات حاصل کرنے پر ہی کامیاب قرار دیئے جائیں گے اگر کوئی 80 میں 28 نشان حاصل نہ کریں تو اس کے اسکول کے 20 کے محصلہ نشانات شمار نہیں کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ جو تبدیلی کی گئی ہے ان میں زبان دانی کا ایک پرچہ ، زبان دوم کا ایک پرچہ ، انگلش کا ایک پرچہ ، ریاض کے دو پرچے ، فزیکل سائنس ایک ، بیالوجیکل سائنس ایک اور سوشیل اسٹڈیز کا ایک پرچہ ہوگا ۔ میاتھس کے دنوں پرچوں میں کامیابی ضروری ہے ہر پرچہ کے نشانات الگ الگ رہیں گے۔ اسی طرح سائنس کے دونوں پرچوں میں کامیابی ضروری ہوگی اور زبان دوم تلگو میں بھی کامیابی کے نشانات 35 کردینے سے مشکلات درپیش ہونے کی قومی امکانات ہیں ۔
تلگو زبان دوم میں 35 فیصد نشانات سے کامیابی۔ دشوار کن فیصلہ
تلگو زبان دوم میں کامیابی کیلئے اب تک 100 کے منجملہ 20 نشانات کا حصول تھا لیکن اب 35 نشانات کی نئی شرط سے 80 کے منجملہ 28 نشانات حاصل کرنا ہوگا ۔ اسبق میں 100 میں 20 تھے اب 80 میں 28 نشانات کا حصول نہایت مشکل ہوجائے گا ۔ اس میں 20 میں 8 نشانات اسکول دے گا ۔ حکومت اس پر نظرثانی کریں ۔ سال حال ایس ایس سی کی تعلیم نئے نصاب سے جاری ہے ۔
SSC کے امتحان بغیر اسکول ( پرائیویٹ ) شرکت کی سہولت ختم صرف ریگولر ( باقاعدہ ) رہے گا
ایس ایس سی میں حکومت نے جو نئی تبدیلیاں کی ہیں ان میں بغیر اسکول تعلیم کے خانگی طور پر شرکت کی سہولت کو ختم کردیا گیا ہے چونکہ اسکول کے اسسٹمنٹ 20 نشانات کا لزوم ہے اس لئے اب صرف اسکول میں باقاعدہ ( ریگولر ) تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ ہی اہل ہیں۔ اب ایس ایس سی کیلئے امتحان میں شرکت کیلئے صرف ریگولر شرکت کرنا ہوگا اس کیلئے ماسٹر مائینڈ گروپ آف اسکولس نے سہولت رکھا ہے اس کیلئے 9885316623 پر ربط پیدا کریں۔
CTET ( سنٹرل ٹیچرس اہلیتی امتحان ) B.Ed امیدوار اہل ۔ آن لائن رجسٹریشن کی 4 اگسٹ آخری تاریخ
CBSE سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن نے قومی سطح کا ٹیچرس کا اہلیتی CTET بی ایڈ امیدواروں کیلئے Paper – II ، 21 ستمبر کو صبح 9.30 بجے تا 12 بجے رکھا ہے اور ڈی ایڈ امیدواروں کیلئے پہلا پرچہ 21 ستمبر کو دو بجے تا 4.30 بجے رکھاہے اس کیلئے فارم آن لائن داخل کرنا ہے اس کی تفصیلات اور آن لائن داخل کرنے ویب سائیٹ www.ctet.nic.in ملاحظہ کریں ۔ آخری تاریخ4 اگسٹ ہے ۔
ہوٹل مینجمنٹ کورس دسویںطلبہ کیلئے روزگار سے مربوط ٹریننگ
ایس ایس سی کامیاب لڑکے / لڑکیوں کیلئے روزگار سے مربوط ہوٹل مینجمنٹ کورس دو سالہ وکیشنل اور ایک سالہ ڈپلوما کورس میں داخلے جاری ہیں ٹریننگ کے دوران طلبہ کو فائیو اسٹار ہوٹل میں موقع دیا جائے گا ۔ لکڑی کا پل حیدرآباد میں واقع زیڈ ای کالج میں داخلے کیلئے 9885227702 پر ربط پیدا کریں۔