ایجوکیشن / کیریئر

انٹر BPC,MPC امیدواروں کیلئے D.Pharmacy میں داخلے
انٹرمیڈیٹ MPC یا BPC یا اس کے مماثل (10+2) سطح کے CBSE ، ISC بورڈ کے کامیاب امیدواروں کیلئے دو سالہ فارمیسی کا کورس D.Pharm ڈپلوما ان فارمیسی ہے ۔ محکمہ فنی تعلیم حکومت تلنگانہ نے داخلہ کا اعلان کیا ہے ۔ ڈی فارمیسی کورس گورنمنٹ پالی ٹیکنیک اداروں میں ہیں یہ کورس PCI فارمیسی کونسل آف انڈیا کا مسلمہ ہے ۔

D.Pharm کا شیڈول
D.Pharm میں داخلے کیلئے فارم صرف آن لائن داخل کریں ۔
فارمس آن لائن داخل کرنے کا آغاز 02-07-2014
آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15-07-2014
مزید تفصیلات اور فارم آن لائن داخل کرنے کیلئے ویب سائیٹ ملاحظہ کریں ۔www.dteap.nic.in/dounloadpage فارمیسی کالجس کے متعلق معلومات کیلئے ویب سائیٹ www.pci.nic.in ہے ۔

JEE ( Main) کیلئے انٹر ( بارہویں ) اسنادات کی تصدیق تاریخ میں توسیع
CBSEسنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کے جوائنٹ انٹرنس اگزامینشن JEE ( Main) یونٹ نے بارہویں سطح کے مارکس جو مختلف اسٹیٹ بورڈس سے جاری کردہ ہیں اس کے تصدیق کیلئے 27 جون سے آخری تاریخ میں توسیع کی گئی اور 3 جولائی تک موقع دیا گیا اس کے معلومات کیلئے ویب سائیٹ ملاحظہ کریں ۔ jeeboardmarks@gmail.com

انجینئرنگ کالجس میں راست داخلے نہ لیں ، کونسلنگ کا انتظار کریں
ان دنوں انٹرمیڈیٹ MPC امیدوار جو ایمسٹ کامیاب یا ہو ایمسٹ ناکام ہو ان کو انجینئرنگ ڈگری کورس B.E/B.Tech میں داخلے کیلئے مختلف پرائیویٹ کالجس سے فری داخلہ کیلئے فون کالس اور SMS آرہے ہیں اور بعض کالجس اصل اسنادات حاصل کررہے ہیں اور فری داخلہ معہ فیس ری امبرسمنٹ اور 20 فیصد واپسی کی پیشکش بھی کررہے ہیں جبکہ داخلہ کا ابھی آغاز ہی نہیں ہوا ۔ ایمسٹ کامیاب رینک پاتے ہوئے امیدوار یا انٹر کامیاب ایمسٹ ناکام تمام امیدواروں کو داخلہ انجینئرنگ میں مفت ملے گا اور انہیںصرف اور صرف کونسلنگ کے ذریعہ داخلے حاصل کرے گا ۔ تو دوسرے سال ، تیسرے سال میں اس سے فیس طلب کرسکتے ہیں اور بغیر کونسلنگ کے داخلے صرف مینجمنٹ کوٹہ میں ہوتے ہیں اس لئے کونسلنگ کے سشن کے موقع پر کئی طلبہ اور سرپرست بتارہے تھے کہ انہیں مختلف کالجس سے کال آرہے ہیں کیا داخلہ حاصل کرنا چاہئے ۔ چند نشستیں باقی ہیں وغیرہ جو کہ غلط ہے ۔ ابھی داخلہ کا آغاز نہیں ہوا ۔ امیدوار اپنے رینک کے مطابق داخلہ حاصل کریں ۔ کسی بھی کالج میں اپنے اسنادات داخل کریں ۔ صرف کونسلنگ میں شرکت ہوئے ، داخلہ حاصل کریں ، انجینئرنگ میں B.E/B.Tech میں کئی برانچس ہیں ان دنوں میکانیکل ، سیول کی مانگ ہے ۔ جس میں اچھے کالج میں داخلہ مشکل ہے ۔ امیدوار اپنے رینک کے مطابق کسی کالج میں داخلہ مل سکتا ہے ۔ اس کو دیکھ لیں ۔ دفتر سیاست محبوب حسین جگر ہال میں انجینئرنگ کالجس ، کورسز ، فیس ، اور آخری رینک تک کتاب ہے اس کو حاصل کریں۔

ECET کی انجینئرنگ کی کونسلنگ کا انعقاد
پالی ٹیکنیک کے انجینئرنگ ڈپلوما کئے امیدواروں کو ECET انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ کونسلنگ ، انجینئرنگ ڈگری B.E/B.Tech کے سال دوم میں داخلہ دیا جاتا ہے ۔ اس کیلئے ویب کونسلنگ ہے ۔ ہلپ لائن سنٹرس پر 28 جون تا 2 جولائی تک اسنادات کی تصدیق کا عمل پورا ہوا اس کے بعد کالجس میں سیٹ الاٹمنٹ کیلئے ویب آپشنس کرنا ہوگا ۔ ایمسٹ کے انجینئرنگ کونسلنگ الگ ہوتی ہے ۔ ای سٹ کے ذریعہ صرف ڈپلوما ہولڈرس اور بی ایس سی امیدوار اہل ہیں ۔