ایجوکیشن / کیریئر

تعلیم اور روزگار سے متعلق سوال جواب
ایمسٹ 2014 ء اور مسلم امیدوار
سوال : ایمسٹ 2014 ء کے نتائج آئے مسلم امیدواروں میں رینک کے حصول کے بعد داخلے کے متعلق معلومات حاصل کرنے بے چینی بھی ہے اور تجسس ہیکہ کس میں داخلے ملے گا اب جو رینک دیئے گئے وہ اسٹیٹ جنرل رینک کے ساتھ لوکل ایریا رینک اور مسلم میناریٹی رینک بھی آیا ۔ ہم کو یہ معلوم کرنا ہیکہ ان تمام رینک سے کیا فائدہ ہے ۔ کونسلنگ سے متعلق معلومات بھی شائع کریں ؟

کئی امیدوار/ سرپرست ۔ حیدرآباد / اضلاع
جواب : ایمسٹ نتیجہ کے اعلان کے ساتھ ہی بے شمار افراد فون کے ذریعہ اپنے رینک پر کس میں داخلے ملے گا سوالات کی بوچھار کردیئے فون پر نہ جواب دے سکتے ہیں نہ مطمین کرسکتے ہیں کئی بار کہا جاچکا اور لکھا گیا کہ براہ کرم فون نہ کریں اور فون کرنے سے قبل کوئی یہ نہیں کہتا کہ کیا آپ فری ہے ، کیا سوال کرسکتے ہیں ، مصروفیات کے اوقات میں وقت بے وقت سوالات سے ہر دو کو زحمت ہوتی ہے ۔ ایمسٹ میں داخلے کیلئے صرف اسٹیٹ رینک سے ہوتے ہیں ۔ لوکل ایریا رینک صرف مقامی زمرہ کیلئے اور میناریٹی رینک اپنے میناریٹی زمرہ میں طلبہ کی تعداد کو جاننے کیلئے ہوتا ہے اس سے کوئی فائدہ نہیں ہے ۔ کونسلنگ کیلئے کوئی اطلاع نہیں دی جاتی ہے ۔ صرف اعلان پر دی گئی تاریخ کو مقام کونسلنگ پر تمام اسنادات کے ساتھ شریک ہونا یا پھر ویب کونسلنگ کیلئے ہلپ لائن مراکز پر جا کر اسنادات کی جانچ کرواتے ہوئے ویب کونسلنگ میں شرکت کرتے ہوئے کالج کورس کو آپٹ کرسکتے ۔ بہرکیف کونسلنگ سے متعلق مکمل معلومات اس صفحہ پر شائع کی جائے گی ۔ ایمسٹ کے طلبہ اس کیلئے کونسلنگ سشن بھی رکھا گیا تھا اور پھر آئندہ اتوار کو رکھا جائے گا ۔
IAS/IPS کیلئے سیول سروسس امتحانات آخری تاریخ
سوال : یو پی ایس سی نے IAS اور IPS کیلئے سیول سروسس کے امتحانات کا اعلان کیاہے ۔ اس کی آخری تاریخ کیا ہے اور اس کیلئے کون اہل ہیں براہ کرم اس کی تفصیلات شائع کریں تو نوازش ہوگی اور مجھ جیسے کئی امیدواروں کی رہنمائی ہوگی ؟

سید صابر علی ۔ ضلع ورنگل
جواب : UPSC کے سیول سروسس کے پہلے مرحلے کا امتحان CSP سیول سروسس پریلمنری امتحان 24 اگسٹ کو رکھا گیا ہے ۔ اس کیلئے فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون ہے ۔ اس کیلئے کوئی بھی ڈگری کامیاب امیدوار اہل ہے یا پروکیشنل گریجویٹ بھی اہل ہے ۔ یہ پہلے مرحلہ کا امتحان سب کیلئے مشترک ہے اور یہ دو پرچوں پر مشتمل ہوتا ہے ۔ پہلا پرچہ جنرل اسٹڈیز دوسرا پرچہ CAST Aptitute Test کا ہوتا ہے ان دنوں فارم داخل کئے جارہے ہیں UPSC کے ویب سائیٹ پر آن لائن فارم داخل کرسکتے ہیں۔
ریگولر ڈگری اور پی جی کورسز کیلئے بھی کونسلنگ
سوال : بی کام ریگولر ڈگری کورس اور ایم اے ، یم کام ریگولر پی جی کورسز میں داخلے کیلئے معلوم ہوا کہ کونسلنگ ہوتی ہے اس بارے میں معلومات شائع کریں ؟
ممتاز بیگم ۔ فرسٹ لانسر
جواب : عثمانیہ یونیورسٹی کے ملحقہ ٹاپ کامرس کے کالجس میں داخلے کیلئے فارم داخل کرنا ہوتا ہے اور جو امیدوار فارم داخل کئے ان کیلئے میرٹ کی اساس پر انٹرمیڈیٹ کے محصلہ نشانات سے کونسلنگ ہوتی ہے جیسے بدروکا کالج ، نظام کالج ، انسٹی ٹیوٹ آف کامرس وغیرہ اس کے علاوہ پی جی سطح کے کورسز کیلئے انٹرنس امتحان عثمانیہ یونیورسٹی کے OUCET کے رینک پر ریگولر ایم اے ، یم کام کیلئے بھی کونسلنگ ہوتی ہے ۔ تمام پی جی کالجس میں رینک کے ذریعہ کونسلنگ ہوتی ہے اس پر داخلے دیئے جاتے ہیں۔