AP میں 21,495 ہائی اسکولس
آندھراپردیش میں SSC بورڈ سے ملحقہ مختلف زمرہ جات / انتظامیہ کے تحت چلنے والے ہائی اسکولس کی تعداد 21,495 ہیں ۔ جن میں گورنمنٹ ہائی اسکولس 1296 ، ضلع پریشد ہائی اسکولس 8341 ، امدادی (Aided) ہائی اسکولس 773 ، میونسپل ہائی اسکولس 286 ، پرائیویٹ ہائی اسکولس 10,049 ، AP ریذیڈیشنل ہائی اسکولس 286 ، سوشیل ویلفیر ریذیڈیشنل اسکولس 290 ، گریجن ویلفیر اسکول 145 ،
SSC-2014 مضمون واری طلبہ کی تعداد
مضمون
کامیاب طلبہ کی تعداد
کامیابی کا فیصد
٭ زبان اول ( فرسٹ لینگویج)
10,00,938
95.35
٭ زبان دوم ( سکنڈ لینگویج )
10,24,136
97.61
٭ زبان سوم ( تھرڈ لینگویج )
9,98,902
95.20
٭ ریاضی ( میاتھس )
10,01,844
95,42
٭ جنرل سائنس
10,05,711
95.79
٭ سماجی علم
10,31,528
98.25
SSC ناکام طلبہ کیلئے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان ( انسٹنٹ ) 16 جون تا 26 جون مقرر
ایس ایس سی میں کسی بھی مضمون میں ناکام طلبہ اپنے تعلیمی سال کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے فوری اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان ( انسٹنٹ ) 16جون سے رکھا جارہا ہے ۔ طالب علم میں ” E ” گریڈ حاصل کیا وہ ناکام رہا وہ متعلقہ مضمون کیلئے فیس جس اسکول سے حاضر امتحان ہوئے – اڈوانسڈ سپلیمنٹری انسٹنٹ امتحان روزانہ ایک پرچہ 16جون سے ہوگا اور سوشیل اسٹڈیز کے دوسرے پرچہ 26 جون کو ختم ہوگا ۔
نظام الاوقات Time Table
دونوں ریاستوں تلنگانہ اور سیما آندھرا کیلئے ہیں ۔
16-6-2014 زبان اول / ہندی / اردو ، پہلا پرچہ
17-6-2014 زبان اول ، دوسرا پرچہ
18-06-2014 زبان دوم تلگو
19-6-2014 انگلش پہلا پرچہ ، 20-6-2014 انگلش دوسرا پرچہ
21-06-2014 میاتھس پہلا پرچہ ، 23-6-2014 میاتھس دوسرا پرچہ
24-06-2014 سائنس پہلا پرچہ ، 25-06-2014 سائنس دوسرا پرچہ ، 26-06-2014 سوشیل اسٹڈیز پہلا پرچہ ، 27-06-2014 سوشیل اسٹڈیز دوسرا پرچہ ۔
10/10 GPA کو کئی اسکولس نے تشہیر کی
سال حال 2014 میں GPA میں سب سے زیادہ 10 میں 10 حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ۔ سال گزشتہ پہلی دفعہ GPA 10/10 روشناس کیا گیا تھا اور پہلی دفعہ 1452 طلبہ نے GPA 10 ریاست بھر میں حاصل کئے تھے اس سال اس میں کافی اضافہ ہوا اور ریاست بھر سے 4085 امیدواروں نے GPA 10/10 حاصل کیا اس طرح اس میں تقریباً 3 گنا اضافہ ہوا ۔ اسکول انتظامیہ اور گروپ اپنے تشہیر میں کتنے طلبہ 10/10 GPA حاصل کیا اس تعداد کی تشہیر کی ۔
What affter SSC…..?کیریئر گائیڈ مختلف پروفیشنل کورسز کی معلومات
CA کرنے کیلئے کن مراحل سے گذرنا ہوتا ہے ۔ انٹرمیڈیٹ کے جنرل اور وکیشنل کورسز کے ساتھ اوپن سسٹم اور پالی تکنیک کے انجینئرنگ ڈپلوما کورسز اور آئی ٹی آئی کے تکنیکل کورسز کے ساتھ کئی پروفیشنل کورسس کی معلومات کو صفحہ واری اساس پر آسان انداز میں Career Path شکل میں شائع کرتے ہوئے کیریئر گائیڈ مرتب کی گئی ہے اس کو What affter SSC کے ساتھ کلر ٹائیٹل میں طبع کیا گیا یہ اہم بک اسٹالس اور دفتر سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس سے حاصل کرسکتے ہیں۔