Hetero فارمیسی میں دسویں / انٹر / ڈگری امیدواروں کیلئے 150 جائیدادیں
ادارہ سیاست کے زیراہتمام اتوار 11 مئی کو محبوب حسین جگر ہال میں جو جاب سمینار ہوا تھا اس میں جاب ڈیولپمنٹ مینجر نے دسویں ، انٹر ، ڈگری اور پروفیشنل امیدواروں کو روزگار کے مواقع بتائے اور کئی کمپنیوں کے HR کے ذریعہ ملازمت فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔ مسٹر اے حمید نے بتایا کہ Hotero فارمیسی جو ادویات کی سرکردہ کمپنی ہے اس میں دسویں ، انٹر ، اور ڈگری امیدواروں بی ایس سی ، بی فارمیسی کیلئے 150 جائیدادوں پر تقررات ہورہے ہیں ۔ اس کیلئے HR مینجر مسٹر ستیہ نارائنا سے 9494567530 پر معلومات حاصل کریں ۔ دو ماہ کی ٹریننگ بھی دی جائے گی اور دوران ٹریننگ ماہانہ پیسے بھی دیئے جائیں گے ۔ اور ملازمت فراہم کی جائے گی ۔
SSC کے نتائج کا 15 مئی کو اعلان ، دسویں کے بعد کیا کریں ۔ کیریئر گائیڈ
بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن SSC کے نتائج کا کل 15 مئی کو اعلان کررہی ہے ۔ یہ امتحانات 15 اپریل کو ختم ہوئے تھے اندرون ایک ماہ نتیجہ جاری کردیا جارہا ہے اس کے فوری بعد اس امتحان میں ناکام ہوئے طلبہ کو تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچانے کیلئے اڈوانسڈسپلیمنٹری امتحان انسٹنٹ امتحان رکھا جاتا ہے جو جون کے پہلے ہفتہ میں رہے گا ۔ ایس ایس سی مارچ / اپریل 2014 میں امتحان دیئے امیدوار نتائج کو ملاحظہ کرکے ایس ایس سی کے بعد کیا کریں ایک کیریئر گائیڈ شائع کی گئی ہے جس میں دسویں کے بعد کے کورسز ، اکیڈمک میں انٹرمیڈیٹ کے گروپس ، اختیاری مضامین ، وکیشنل کورسز ، اوپن انٹرمیڈیٹ اور Aposs اور NIOS نیشنل اوپن اسکول کے ساتھ ڈاکٹر کیسے بنے ، انجینئر ، CA ، IAS اور دیگر پروفیشنل کورسز کے راستے Career Path بنایا گیا ہے اس کیریئر گائیڈ کو اہم بک اسٹالس اور دفتر سیاست عابڈس سے حاصل کرسکتے ہیں ۔
TET کے نتائج جاری B.Ed پرچہ II میں صرف 32 فیصد امیدوار کامیاب
ٹیچرس اہلیتی امتحان جو بار بار التوا کے بعد ماہ فبروری میں منعقد ہوا تھا ۔ اس کے نتائج جاری ہوتے۔ پرچہ اول جس کیلئے انٹرمیڈیٹ ، ڈی ایڈ ، TTC امیدوار اہل تھے 50 فیصد سے زائد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ پرچہ II جس کیلئے بی ایڈ امیدوار اہل تھے صرف 32 فیصد امیدوار ہی کامیاب ہوئے اور 68 فیصد امیدوار TET میں ناکام رہے ۔ TET کامیاب یا ناکام امیدوار اب نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل اچھے ، معیاری ، پرائیویٹ ، کارپوریٹ اسکولس میں ملازمت کیلئے کوشاں ہے اس ضمن میں ٹیچرس ملازمت کا ایک خصوصی سمینار اتوار 18مئی کو محبوب حسین جگر ہال میں ہوگا جس میں کئی اسکولس کے ذمہ دار شرکت کرتے ہوئے برسرموقع ملازمت فراہم کریں گے ۔
21 مئی کو پالی تکنیک انٹرنس Polycet
پالی تکنیک انٹرنس ٹسٹ Polycet اسٹیٹ بورڈ آف تکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے تحت 21 مئی کو رکھا گیا ہے ۔ یہ انٹرنس امتحان ایس ایس سی نصاب کے فزکس 30 ، کیمسٹری 30 اور میاتھس 60 نشانات پر ہوگا اور تمام سوالات آبجیکیوٹائپ نوعیت کے ہونگے اس انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ انجینئرنگ کے ڈپلوما کورسز میں داخلے ہوتے ہیں ۔ اس کی کوچنگ اور نوٹس دفتر سیاست عابڈس پر دی گئی ۔
22 مئی کو EAMCET اس سال عمر کی لحاظ سے 20 سال زائد پر سخت نگرانی کے اقدامات
انٹرمیڈیٹ کے بعد انجینئرنگ میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ EAMCET ، 22 مئی کو مقرر ہے ۔ اس سال 3 لاکھ سے زائد امیدوار اس میں شرکت کررہے ہیں اور 15 سال سے 60 سال تک عمر کے افراد یہ انٹرنس امتحان لکھ رہے ہیں حکومت سال حال زائد عمر کے امیدواروں پر خاص توجہ مرکوز کی ہے ۔ بالخصوص ایسے طلبہ جن کی عمر 20 سال تا 23 سال ہو اور وہ ایمسٹ میں شرکت کررہے ہیں ان کا پس منظر دیکھا جائے گا ایسی اطلاعات آئی کہ بعض میڈیسن میں زیرتعلیم طلبہ اپنے جونیرس یا رشتہ داروں کی مدد کیلئے ایمسٹ تحریر کررہے ہیں اس اطلاع پر حکام سخت اقدامات کررہا ہے ۔ انٹرمیڈیٹ ریگولر طلبہ جن کی عمر 16 سال تا 17 سال کے درمیان ہو اور 18 سال تک چھوٹ دیتے ہوئے Repeaters پر انفرادی طورپر جانچ پڑتال کیا جائے گا ۔