B.Com(Hons) میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان
عثمانیہ یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آف کامرس کے تحت تین سالہ روزگار سے مربوط بی کام ( آنرس ) Job – oriented industry Preferred کورس میں داخلے کیلئے مشترکہ انٹرنس امتحان منعقد کرتا ہے ۔ اب سال 2014 ء کے مشترکہ انٹرنس امتحان کا عثمانیہ یونیورسٹی نے اس کا اعلامیہ 8 مئی کو جاری کیا ہے ۔ یہ انٹرنس امتحان 12 جون کو صبح 11 بجے تا 12.30 بجے رکھا گیاہے ۔ انٹرمیڈیٹ (10+2) کامیاب امیدوار اس کے اہل ہیں اس انٹرنس امتحان میں شرکت کیلئے فارمس 9 مئی 2014 ء سے ذیل کے کالجس سے 350 روپئے ادا کرتے ہوئے حاصل کرسکتے ہیں جو حیدرآباد میں ہیں ۔ ارورہ کالج 27662668 ، اونتی کالج 6614455 ، بدروکا کالج 24732832 ، بھونس کالج 27111611 ، IIMC انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کامرس 23237902 ہے ۔ تکمیل کردہ فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ 9 جون رکھی گئی ہے اس کی مزید معلومات ذیل کے ویب سائیٹ پر دستیاب ہے ۔
www.osmania.ac.in
انٹر ، گریجویٹ لڑکے / لڑکیوں کیلئے روزگار کے مواقع CV داخل کریں
انٹرمیڈیٹ اور ڈگری کامیاب اور ناکام امیدواروں کیلئے پبلک سکٹر اور پرائیویٹ / کارپوریٹ اداروں میں ملازمت کے مواقع ہیں جاریہ ماہ مئی / جون میں ملازمت کے حصول کیلئے لڑکے / لڑکیاں اپنا CVجو موثر انداز میں تیار کردہ ہے اور انٹرویو کیلئے سافٹ اسکل کی ٹریننگ حاصل کریں اس ضمن میں دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر کیریئر گائیڈنس سیل احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر پر بائیو ڈاٹا داخل کرتے ہوئے پروگرامس میں شرکت کریں ۔
MANUU مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مختلف کورسز داخلے جاری
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی قومی سطح کے اردو یونیورسٹی ہے اس میں پی جی ڈپلوما ، پروفیشنل کورسز اور پانچ سالہ انٹگرئیڈ کورسز ہیں مختلف کورسز میں داخلے کیلئے فارمس جاری ہوچکے ہیں انٹرمیڈیٹ اور ڈگری امیدوار ویب سائیٹ پر تفصیلات ملاحظہ کرتے ہوئے فارمس داخل کرتے ہوئے داخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔ www.manuu.ac.in
UOH یونیورسٹی آف حیدرآباد میں پانچ سالہ بی ٹیک / یم ٹیک انٹگرئیڈ کورس
یونیورسٹی آف حیدرآباد جو قومی سطح کی یونیورسٹی ہے اس میں تعلیمی سال 2014 – 15 کیلئے داخلے اعلامیہ جاری ہوچکا ہے ۔ اب سپلیمنٹری اعلامیہ کو 8 مئی کو شائع کیاگیا اور انٹرمیڈیٹ (10+2) معہ اختیاری مضامین MPC کے امیدواروں پانچ سالہ انٹگرئیڈ کورس B.Tech/M.Tech کمپیوٹر سائنس میں داخلہ کا اعلان کیا گیا آخری تاریخ 23 مئی ہے ویب سائیٹ www.acad.uohyd.ac.in
APOSS کے دسویں انٹر کے امتحانات اور داخلے ۔ اہل
APOSS آندھراپردیش اوپن اسکول سوسائٹی کے تحت دسویں سطح کا APOSSE اور انٹرمیڈیٹ اوپن ہوتا ہے جس میں داخلے کے بعد درسی کتب سوسائٹی فراہم کرتی ہے اور متعلقہ اسٹڈی سنٹرس میں رابطہ کلاسس ہوتی ہیں اور امتحانات منعقد کرتے ہوئے کامیابی پر سرٹیفیکٹ جاری کرتا ہے اس کی معلومات اور داخلے رہبری کیلئے 9390044104 پر ربط پیدا کریں۔
ٹیچر ٹریننگ کورس D.Ed کیلئے انٹرنس امتحان DEECET-2014 آن لائن رجسٹریشن جاری
انٹرمیڈیٹ کے بعد دو سالہ ٹیچر ٹریننگ کورس ڈی ایڈ ڈپلوما ان ایجوکیشن کا اس سال نام بدل D.E.E ڈپلوما ان ایلمنٹری ایجوکیشن کردیا گیا ہے اور اس کے انٹرنس امتحان کو ڈائٹ سٹ سے بدل کر DEECET کردیا گیا ہے ۔ آن لائن فارم داخل کرنا ہے ۔ آن لائن رجسٹریشن جاری ہے ۔ انٹرمیڈیٹ کے کسی بھی گروپ کے امیدوار اہل ہیں ذیل کے ویب سائیٹ پر تفصیلات ملاحظہ کرتے ہوئے اس سائیٹ پر فارم آن لائن داخل کریں۔ www.dietcet.cgg.gov.in دو سالہ ٹیچر ٹریننگ کورس میں تلگو ، اردو میں گورنمنٹ DIET کے علاوہ پرائیویٹ کالجس میں ڈی ای ای کورس میں داخلے ہونگے اور یہ کورس NCTE مسلمہ ہے ۔