ایجوکیشن / کیریئر

تعلیم اور روزگار سے متعلق سوال جواب
انٹرمیڈیٹ ایک سالہ کورس کیا ہے ؟
سوال : انٹرمیڈیٹ کے امتحانات اب مارچ سے شروع ہونے والے ہیں لیکن ایک سالہ انٹرمیڈیٹ کیا ہے اور کیا یہ 10+2 انٹر کے مماثل ہوگا ؟ براہ کرم معلومات فراہم کریں ۔
جلیل احمدکاشف ۔عنبرپیٹ ، حیدرآباد
جواب : انٹرمیڈیٹ دسویں کے بعد دو سالہ کورس ہے لیکن یہ ایک سالہ کورس اوپن اسکولنگ میں ہے ۔ مرکز کے تحت قومی سطح کا نیشنل اوپن اسکول کا سینئر سکنڈری کورس ایک سالہ میعاد کا ہے ۔اس کو ہی ایک سالہ انٹر کہا جارہا ہے ۔ اسی طرز پر آندھراپردیش میں بھی اے پی اوپن اسکول سوسائٹی کے تحت اوپن انٹرمیڈیٹ ایک سالہ کورس ہے ۔ اس طرح یہ ایک سالہ انٹرمیڈیٹ اوپن سسٹم کے تحت ہے ۔

انٹرنس امتحانات آن لائن فارمس کا طریقہ کار کیا ہے
سوال : اس سال انٹرنس امتحانات کے فارمس صرف آن لائن داخل کرنا ہوگا اس کی اطلاعات آرہی ہیں ۔ اس کا طریقہ کار کیا ہے فارمس اور پراسپکٹس کس طرح حاصل کرنا ہوگا ۔ وغیرہ وغیرہ اگر اپنے کالم کے ذریعہ جواب دیں تو مجھ جیسے بے شمار افراد کی رہبری ہوگی ؟

نجمہ سلطانہ ۔ چندرائن گٹہ
جواب : آندھراپردیش میں اس سال تمام اہم انٹرنس امتحانات کے فارمس کو آن لائن داخل کرنا ہے اس کیلئے فارم یا پراسپکٹس کہیں دستیاب نہیں ہوتا بلکہ ہر انٹرنس CET کا جو ویب سائیٹ ہوتا ہے اس ویب سائیٹ پر تفصیلات کو ملاحظہ کرتے ہوئے اس ویب سائیٹ پر فارم کو آن لائن داخل کرنا ہوگا ۔ ایمسٹ EAMCET کیلئے سال گزشتہ ہی ہے فارم آن لائن داخل کرنا ہوگا۔سال 2014 کے انٹرنس امتحانات کی تاریخوں کا Apsche نے اعلان کیا اس کے اعلامیہ کے تواریخ بھی دی گئی ۔ اعلامیہ جاری ہونے پر فارمس آن لائن داخل کرنے کیلئے تواریخ ، ویب سائیٹ اور شیڈول دیا جائے گا ۔ اس طرح فارم ، پراسپکٹس کا دور ختم ہوچکا فارم کو دیئے گئے تواریخ میں ویب سائیٹ پر داخل کرنا ہوگا ۔

SSC کے بعد کونسے انٹرنس امتحانات ہیں ؟
سوال : ایس ایس سی کے بعد کونسے انٹرنس امتحانات ہیں پچھلے ہفتہ آپ نے انٹرمیڈیٹ کے بعد کے انٹرنس امتحانات کی معلومات دی تھی ۔ اب ایس ایس سی کے طلبہ کی بھی رہبری کیجئے ؟
امتیاز الدین ۔ ضلع نلگنڈہ
جواب : ایس ایس سی کے بعد پالی ٹکنیک کے انجینئرنگ ڈپلوما کورسیز میں داخلے کیلئے ریاستی سطح کا انٹرنس امتحان CEEP ہوتا ہے جس کو سال حال POLYCET کردیا گیا ہے ۔ ایس ایس سی کا امتحان دینے والے طلبہ اس میں شریک ہوسکتے ہیں اس کے علاوہ اے پی ریڈیذیشنل جونیر کالجس کے انٹرنس ARJCET ہوتا ہے ۔ اس میں بھی ایس ایس سی طلبہ شریک ہوسکتے ہیں اور ریاضی اور فزیکل سائنس طلبہ IIT کوچنگ کیلئے چکارامیا کے انٹرنس ٹسٹ میں شریک ہوسکتے ہیں جس کیلئے ایس ایس سی امتحان دینے والے طلبہ اہل ہیں ۔ ادارہ سیاست کے تحت احاطہ سیاست عابڈس پر امتحان کے اختتام کے بعد ایک کیریئر پروگرام بھی ہوتا ہے جس میں تمام تفصیلات مفت فراہم کی جاتی ہے ۔

MBBS میں داخلے کیلئے ایمسٹ اور NEET
سوال : کیا MBBS کیلئے اس سال NEET اور ایمسٹ دونوں رہینگے یا پھر پھر EAMCET سال گزشتہ 2013 میں ایمسٹ بھی ہوا اور قومی سطح پر NEET بھی ہوا لیکن داخلے صرف ایمسٹ پر ہوتے اس بارے میں مزید معلومات فراہم کریں ؟
رضوانہ ، رخسانہ ۔ زہرہ نگر ، بنجارہ ہلز
جواب : اس سال MBBS کیلئے صرف ایمسٹ ہی رہے گا ۔ NEET سال گزشتہ ہوا لیکن اس کے نتائج اور رینک ، نشانات کو آندھراپردیش میں نہیں دیکھا گیا اس لئے آپ اور تمام انٹرمیڈیٹ BPC کے امیدوار صرف ایمسٹ کی تیاری کریں ۔ EAMCET-2014 کے تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے ۔ اعلامیہ جاری ہونے پر فارم کو آن لائن داخل کرنا ہوگا ۔