کوہیر /16 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر ڈی انجیا کوہیر منڈل ایجوکیشن آفر کو ریاستی گورنر مسٹر ڈی ایل نرسمن نے راج بھون میں ایک منعقدہ پروگرام کے دوران 42 مرتبہ خون کا عطیہ دینے پر ایوارڈ سے نوازہ اس موقع پر مسٹر انجیا نے سیاست نیوز سے بات چیت کریت ہوئے کہا 1983 سے وہ ریڈ کراس سوسائٹی سے وابستہ میں اور اب تک 42 مرتبہ اپنے خون کا عطیہ دے چکے ہیں ۔ ان جذبہ خدمت خلق پر ریاستی گورنر نے یہ ایوارڈ عطا کیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس کی بہتیرن تعلیمی خدمات پر مرکزی حکومت کی جانب سے شریمتی سمرتی ایرانی وزیر برائے انسانی وسائل نے بھی دہلی میں ان کو ایوارڈ سے نوازہ تھا ۔