ایجنٹس کی دھوکہ دہی سے 11 افراد متاثر

شمس آباد ۔ 28 نومبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ایمیگریشن حکام نے جعلی ویزا پر سفر کرنے والے 11 افراد جن میں 10 خواتین کو گرفتار کرکے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا۔ تفصیلات کے بموجب کل شام شمس آباد ایرپورٹ سے 11 رکنی دستہ جس میں 10 خواتین بھی شامل ہیں، دبئی جانے کیلئے ایرپورٹ پہنچے جہاں انہیں جعلی ویزا پر سفر کرنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا۔ ڈی سی پی اے آر سرینواس نے متاثرین سے بات کرنے کے بعد تمام متاثرین کو کاغذی کارروائی کے بعد رہا کردیا اور ایجنٹس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔