عدیس ابابا۔17 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ایتھوپیا کے وزیراعظم آبی احمد نے کابینہ میں کمی کرتے ہوئے اہم وزارتوں کے قلمدان خواتین اراکین کو سونپ دی ہیں۔وزیراعظم آبی محمد کے چیف آف اسٹاف فتسم آریغا نے کہا کہ 20 رکنی کابینہ میں خواتین نے اہم پوزیشن حاصل کی ہیں جن میں نئی وزارت پیس ٹو اوورسی دی فیڈرل پولیس اینڈ انٹیلی جنس ایجنسیز بھی شامل ہے۔ ایتھوپیا اپنی کابینہ میں صنفی برابری رکھنے والے روانڈا کے بعد افریقا کا دوسرا ملک بن گیا اور دنیا بھر میں یہ اعزاز حاصل کرنے والا واحد ملک ہے۔فتسم آریغا نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ خواتین کو اہم وزارتون کے قلمدان سونپ دیے گئے ہیں۔