پیانگ یانگ۔26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)کینیڈا کے ایتھلیٹ، ان کی اہلیہ اور منیجر ونٹر اولمپک گیمز کے دوران گاڑی سرقہ کرنے کے الزام میں پکڑے گئے ہیں۔ جنوبی کوریائی پولیس کے مطابق تینوں نے چوری کی گاڑی میں سفر کیا۔ منیجر پر مے نوشی کرکے ڈرائیونگ کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ انہیں جرمانے کے بعد ملک سے باہر کردینے کا امکان ہے۔ سربراہ کینیڈین اولمپک کمیٹی کرس اوور ہولٹ نے تصدیق کی کہ اس معاملے کی تحقیق کی جار ہی ہے تاہم تینوں کے نام ظاہر نہیں کئے گئے۔