رباط ۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مراقش نے آخری تاریخ ختم ہونے تک تصدیق نہیں کی ہے کہ وہ جنوری میں ہونے والا 2015 افریقہ فٹبال کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ مراقش نے افریقہ کپ کو ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ تاہم افریقہ کی فٹبال کنفیڈریشن نے ان ممالک کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے مراقش کو 8 نومبر تک یہ تصدیق کرنے کی تجویز دی تھی کہ آیا وہ کپ کی میزبانی کر رہا ہے یا نہیں۔ اسی آخری تاریخ میں دیگر ممالک کو بھی مطلع کیا گیا تھا کہ اگر مراقش میزبانی نہیں کرتا تو اور کونسے ممالک ہیں جو کپ کی میزبانی کے لئے تیار ہیں۔ وزارت کھیل نے ایک بیان میں کہا ہے کپ کی میزبانی کرنے کا فیصلہ صحت کی وجوہات سے جڑا ہوا ہے کیونکہ ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔ 2015کپ کے منعقد ہونے کا حتمی فیصلہ 11 نومبر کو قاہرہ میں کیا جائے گا۔