سورت ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج منی شنکر ایئر پر سخت تنقید کی اور کانگریس قیادت پر الزام عائد کیا کہ وہ ’’مغل ذہنیت‘‘ رکھتے ہیں۔ منی شنکرایئر نے وزیراعظم نریندر مودی کو نیچ آدمی قرار دیا تھا۔ مودی نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تبصرہ کیا۔ دریں اثناء کانگریس نے ایئر کو اپنی ابتدائی رکنیت سے معطل کرتے ہوئے ان کو وجہ نمائی نوٹس جاری کردی ہے۔ بی جے پی کے قائد پرساد نے الزام عائد کیا تھا کہ ایئر کے تبصرہ کو نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کی منظوری حاصل تھی اور قومی صدر بی جے پی نے مودی کے بارے میں بدگوئی کو کانگریس کا کلچر قرار دیا تھا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ایئر کا تبصرہ گجرات کی توہین ہے ۔ وہ ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔
سرحدی ریاستوں کو روہنگیاؤں کی آمد پر نظر رکھنے راجناتھ کی ہدایت
کولکتہ ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے آج پانچ مشرقی ہند کی ریاستوں کو جن کی سرحدیں بنگلہ دیش سے متصل ہیں، روہنگیاؤں اور غیرقانونی تارکین وطن کی ہند ۔ بنگلہ دیش مخدوش سرحد سے ان کی ریاستوں میں آمد پر گہری نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ وہ مشرقی ہند کی ریاستوں کے چیف منسٹرس اور وزرائے داخلہ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔