ایئر برش میک اپ

شادی کے خاص دن میں میک اپ کی ایسی مشینی تکنیک کا استعمال کیا جاتا ہے جو آپ کے چہرے کی باریک لکیروں اور مساموں کو چھپا دیتی ہے ۔ یہ نہ صرف آپ کے چہرے کی باریک سے باریک خامیوں اور داغ دھبوں کو چھپائے گی بلکہ آپ کے چہرے پر چمک بھی لائے گی ۔ ایئر برش میک اپ آپ کو تصویری خوبصورتی فراہم کرے گا ۔ ہاتھوں سے لگائے گئے فاونڈیشن کئی بار ایک جیسے نہیں لگ پاتے ہیں تو کئی بار پارلر میں آپ کے رنگ کو گورا کرنے کیلئے فاونڈیشن کی زیادہ پرت لگائی جاتی ہے ، جو صاف نظر آتی ہے ۔ ایسے میں ایئر برش آپ آزما سکتی ہیں ۔ یہ میک اپ آپ کی اسکن ٹون سے میچ کرتا ہے۔ جب آپ اپنی شادی کے دن بہت ساری روشنی اور کیمرے کے سامنے ہوتی ہے تو ایسا لگتا ہی نہیں ہے کہ آپ نے اپنے چہرے پر فاونڈیشن لگایا ہے ۔8 سے 9 گھنٹے تک ٹکنے والے واٹر پروف میک اپ کے مقابلے میں ایئر برش میک اپ 24 گھنٹے تک ٹکتا ہے۔ اسے بار بار ٹچ اپ کرنے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی ۔