پارلیمنٹ اجلاس میں بحث کیلئے ٹی آر ایس پارلیمانی ارکان کی منصوبہ بندی
نظام آباد:21؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پارلیمنٹ کے اجلاس میں ضلع کے مسائل کی یکسوئی کیلئے ضلع کی عوام کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا جارہا ہے۔ ضلع کے اہم مسائل کی یکسوئی کیلئے ضلع کی عوام منتظر ہے ۔ نظام آباد، کریم نگر، پدا پلی ریلوے لائن کی تعمیر ناگزیر ہے اور یہ آرمور تک تکمیل کی گئی ہے جبکہ آرمور تا نظام آباد یہ ریلوے لائن مکمل ہونے کی صورت میں نظام آباد اور کریم نگر کے درمیان ٹرین کی سہولت فراہم ہوگی اور آئندہ بجٹ میں اس پراجیکٹ کیلئے فنڈس مختص کئے جانے کے امکانات ہیں لیکن پارلیمنٹ میں اس خصوص میں توجہ مبذول کرانے کی صورت میں آئندہ بجٹ تک فنڈس مختص کئے جانے کے ضلع کے مسائل پر پارلیمنٹ میں آواز اٹھانے امکانات ہیں۔ ریاست کے اہم مسائل بھی زیر التواء ہے ریاست کی تقسیم کے بعد ملازمین کی تقسیم ابھی تک تکمیل نہیں کی گئی۔ کمل ناتھ کمیٹی اس خصوص میں اپنی کارروائی کو تکمیل نہیں کی ہے لہذا رکن پارلیمنٹ اس پر بھی توجہ مبذول کرانے کے ا مکانات ہیںتاکہ ملازمین کی تقسیم کا عمل مکمل ہونے کی صورت میں اہم مسائل حل ہونے کی متوقع ہے ۔ بالخصوص ریاستی ہائی کورٹ کی تقسیم کی بھی مانگ گذشتہ کئی دنوں جاری ہے اور اس اجلاس میں اس پر بھی گرما گرم بحث ہونے کے امکانات ہے۔ رکن پارلیمنٹ ظہیر آباد نے بھی ضلع کو زیادہ سے زیادہ فنڈس مختص کیلئے پارلیمنٹ میں کئی مسائل کو اٹھانے کا ارادہ ظاہر کیا اور زیر التواء تمام پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے ارکان پارلیمنٹ بے حد دلچسپ نظر آرہے ہیںاور پارلیمنٹ میں بحث کیلئے ٹی آرایس پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں لائحہ عمل کو ترجیح دیتے ہوئے منصوبہ بندطریقہ یس پارلیمنٹ میں مسائل کو پیش کرنے کیلئے ٹی آرایس کے اراکین پارلیمنٹ کوشاں ہے۔