اہلخانہ کو یرغمال بنانے والا ملزم گرفتار، ایک شخص ہلاک

راولپنڈی۔ 30ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) راولپنڈی میں اپنے ہی خاندان کے 22 سے 25 افراد کو یرغمال بنانے والے ذہنی طور پر بیمار مسلح شخص کو پولیس نے مزاحمت کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ڈی ایس پی کینٹ راجہ تیفور نے بتایا کہ راولپنڈی مورگاہ آفیسر کالونی میں ذہنی طور پر بیمار شخص نے گذشتہ 6 گھنٹوں سے اہل خانہ کو یرغمال بنا رکھا تھا جبکہ اہل خانہ کی بازیابی کیلئے ایلیٹ کمانڈوز سے مدد طلب کی گئی تھی۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ گھر میں موجود ذہنی مفلوج شخص کے پاس ایک بندوق سمیت 4 ہتھیارتھے جس کے زور پر ملزم نے گھر میں موجود افراد کو یرغمال بنایا تھا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس نے یرغمالیوں کی بازیابی کے لئے آپریشن کرتے ہوئے مسلح شخص کو گرفتار کیااور مقتول چچا سسر کی لاس پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔