اہانت اسلام پر آزاد خیال سعودی شہری کو جیل اور ایک ہزار کوڑے

ریاض۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی عدالت نے انسانی حقوق گروپ کے بانی رئیف بداوی کو اسلام کی اہانت پر 10 سال جیل اور ایک ہزار کوڑے مارنے کی سزاء سنائی۔ رئیف بداوی جون 2012ء سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔ اسے ایک ملین ریال جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔