اگست 19 کو گھر پر موجود رہنے عوام کو مشورہ

بھینسہ /6 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ تحریک کے بانی پروفیسر جے شنکر کی یوم پیدائش کے موقع پر بھینسہ تحصیل آفس پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر بھینسہ تحصیلدار کے ورندھن نے اخباری نمائندوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے 19 اگست کو ہونے والے گھر گھر سروے کے پیش نظر بھینسہ نرسمہا مندر اور ایم پی ڈی او آفس میں 850 سرکاری ملازمین کو 12 اگست کو صبح 10 تا 1 بجے اور دوپہر 2 تا 5 بجے اس سروے کے متعلق تربیت دی جارہی ہے اور 19 اگست کو حکومت کی جانب سے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔ بھنسہ تحصیلدار نے شہر کی عوام سے اپیل کی ہے کہ 19 اگست کے دن تمام افراد اپنے گھروں پر موجود رہکر اپنے راشن کارڈ ، آدھار کارڈ ، الیکشن کارڈ ، پیان کارڈ ، گیاس بک نمبر ، الکٹرک بل ، بینک اکاونٹ بک ، پٹہ پاس بک ، برتھ سرٹیفکیٹ افراد خاندان کے فون نمبرات ، سرٹفیکیٹس ، ڈرائنگ لائیسنس اور وہیکل نمبرس کو حکومت کی جانب سے ہو نے والے اس سروے کا مکمل تعاون کرتے ہوئے اپنی تمام مصروفیات کو 19 اگست کو ترک کرتے ہوئے اپنے گھروں پر موجود رہکر ان تمام چیزوں کو ریاست تلنگانہ کے نئے ریکارڈ میں درج کروانا ضروری ہے ۔ اس موقع پر صدر منڈل پریشد ونیتا راجیش ، وی آر او وی آر اے اور دیگر موجود تھے اور بھینسہ سونارگلی کو پروفیسر جے شنکر کے نام سے موسوم کیا گیا ۔