دبئی ۔ 4 جولائی(سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی کے افتتاحی وومنس چمپیئن شپ کا انعقاد ماہ اگست میں ہوگا اور 2017ء ورلڈ کپ میں رسائی کیلئے نئے قواعد پر بھی عمل کیا جائے گا۔ میڈیا ریلیز کے بموجب چمپیئن شپ کا جب اگست میں آغاز ہوگا تو سرفہرست 8 ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل ہوں گی جس کے بعد آئی سی سی ورلڈ میں ٹیموں کی رسائی کا فیصلہ ہوگا۔ ہر مقابلہ میں ٹیم کو نشانات فراہم کئے جائیں گے اور جب آئی سی سی وومن چمپیئن شپ کا اختتام ہوگا تو اس میں سرفہرست رہنے والی 4 ٹیمیں راست طور پر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی قرار دی جائیں گی جو کہ 2017ء میں انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ دیگر 4 ٹیموں کیلئے دوسرا موقع رہے گا کہ وہ آئی سی سی وومنس ورلڈ کپ کوالیفائر مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں رسائی کو یقینی بنائیں۔