اگر میں سڑک پر نماز کی ادائی کو روک سکتاہوں ‘ تو میں جنم اشٹمی جشن پر بھی روک لگانے کا مجاز ہوں۔ یوگی 

لکھنو: اترپردیش چیف منسٹر نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ ’’ اگر میں عید کے دن سڑک پر نماز ادا کرنے سے نہیں روک سکتا تو مجھے حق نہیں ہے میں تھانوں میں جنم اشٹمی کے تہوار کو روکوں۔ کوئی حق نہیں ہے۔انڈین ایکسپریس میں شائع خبر کے مطابق یوگی ادتیہ ناتھ نے لکھنو میں ایک تقریب کے دوران یہ بات کہی ۔ آر ایس ایس ساہ سارواکاریہ دتاتریہ حوسابل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

حالیہ کانور یاترا کے حوالے سے یوگی ادتیہ ناتھ نے یہ کہاکہ جب افیسر وں نے سرخ پرچم کے ساتھ مائیکر فون ‘ ڈی جے اور یاترا کے دوران فلمی گیت بجائے ‘ انہوں نے انتظامیہ سے کہاکہ مائیکروفون پر امتناع عائد کرنے کو یقینی بنائیں اور کسی قسم کی آواز کسی بھی عبادت خانہ سے باہر نہیں آنا چاہئے۔یوپی چیف منسٹر نے کہاکہ ’’ میں نے انتظامیہ سے کہاکہ ہے کہ وہ ہر جگہ مائیکرفون پر امتناع عائد کریں۔ میں نے یہ بھی کہا ہے کہ کسی بھی مذہبی مقام سے آواز باہر نہیں آنا چاہئے‘ میں نے ان سے کہاکہ اگر کوئی ایسا نہیں کرتا ہے تو ہم بھی نہیں رکیں گے۔

یاترا جاری رہے گی‘‘۔انہوں نے کہاکہ یہ کانور یاترا ہے ارتھی جلوس۔ یوگی نے بتایا کہ ’’ میں نے کہاہے کہ یہ کانور یاترا ہے یا شاو یاترا؟۔۔ ارے وہ کانور یاترا میں باجے نہیں بجائیں گے ‘ ڈمور نہیں بجائیں گے‘ ڈھول نہیں بجائیں گے‘ چمٹا نہیں بجائیں گے ‘ لوگ ناچے گائیں گے نہیں‘ مائیک نہیں بجے گا تویاترا کانور یاترا کیسے ہوگی۔‘‘۔ یوگی نے مزیدکہاکہ اس ملک میں ہرکسی کو مذہبی تہوار منانے کی پوری آزادی ہے’’ ہم سب کے لئے کہیں گے‘ آپ کرسمس بھی منائی‘ کون روک رہا ہے‘ بھارت کے اندر کبھی نہیں روکے گا۔ آپ نماز بھی پڑھئے‘ آرام سے پڑھئے۔ قانون کے دائرے میں رہ کر پڑھئے‘ کوئی روکے گا نہیں‘‘