اگر آپ اسمارٹ ہیں تو بھی روزانہ ایکسرسائز کرنا اپنا معمول بنالیں

وزن کم کرنے کیلئے کبھی بھی فوری طور پر ایکسرسائز شرو ع نہیں کرنی چاہئے۔ آج کل ایکسرسائز کرنا بہت ضروری ہو گیا ہے کیونکہ نہ چاہتے ہوئے بھی خواتین برگر چپس اور کولڈ ڈرنک لے ہی لیتی ہیں۔

نہ صرف موٹاپا کم کرنے کیلئے ایکسر سائز کی جائے بلکہ اگر آپ اسمارٹ ہیں تو بھی روزانہ کم ازکم ایک گھنٹہ ایکسرسائز ضرور کریں تاکہ و زن بڑھنے نہ پائے اور آپ کی ’’فٹنس‘‘ بر قرار رہے۔ ویسے بھی ایکسرسائز کرنے والے بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ خاص طور پر یوگا میں تو مکمل میڈیکیشن موجود ہے۔ ایکسرسائز کرتے وقت جب آپ ناک کے ذریعے سانس باہر نکالتی ہیں یعنی (Exhale) کرتی ہیں تو یہ عمل خون کی صفائی میں مدد کرتا ہے اور گردوں کے ذریعے زہریلے مادوں کا اخراج ہوتا ہے۔ دیکھا جائے تو یوگااور ایروبکس  وغیرہ کسی ’’میڈیکل ٹریٹمنٹ‘‘ سے کم نہیں۔وہ تمام ورزشیں جو فرش پر بیٹھ کر یا لیٹ کر کی جاتی ہیں وہ جسم کے ’’کیلوریز‘‘ کم کرنے میں معاون ہوتی ہیں اورجو وزشیں کھڑے ہو کرکی جاتی ہیں وہ کندھوں ، بازوؤں اور کمر کیلئے بہترین ہوتی ہیں۔ ایکسرسائز کے کرنے سے چونکہ کیلوریز فوری طور پر استعمال ہو جاتی ہیں اس لئے وزن بھی تیزی سے کم ہوتا ہے۔