پروویڈنس۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ویمنس ورلڈ ٹی 20 کے آخری گروپ لیگ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف 48 رنز سے جیت پر ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہندوستان اپنے پہلے تین میچس میں جیت کے بعد سیمی فائنل میں داخل ہوچکی تھی اور بالآخر گروپ کی آخری ٹیم س اس کا آمنا سامنا ہوا۔ ہفتہ کو میچ کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ جب آپ کے پاس ٹیم اچھی ہو تو یقیناً آپ کی کارکردگی متاثر کن رہے گی۔ پاکستان کے ساتھ بہترین کارکردگی کے بعد ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے ساتھ بھی شاندار مظاہرہ کرچکی ہے۔ ہرمن پریت نے کہا کہ وہ ٹیم کی لڑکیوں کے کھیل سے خوش ہیں اور لڑکیوں نے بہترین فیلڈنگ بھی کی اور سمرتی کے ساتھ ان کی شاندار پارٹنرشپ (7 اوورز میں 68 رنز) قابل ذکر ہے) کھیل کی ابتدائی بلے باز سمرتی مندھنا جنہوں نے صرف 55 گیندوں میں 83 رنز کا اسکور کیا اور وہ ویدا کرشنا مورتی کی شکر گذار ہیں کہ ان کی آؤٹ ہونے کی اپیل کے بعد بھی خارج کردیا گیا۔ مندھنا نے کہا کہ پہلے تین میچس میں ان کا مظاہرہ کچھ خاص متاثرکن نہیں رہا لیکن ویدا نے ان پر جائزہ کیلئے زور دیا جبکہ بدلہ میں وہ دونوں نے 20-30 زائد رنز بنائے۔ ہرمن پریت کی نائب نے بھی آسٹریلیا کے خلاف بولنگ اور فیلڈنگ میں بہترین مظاہرہ کیا۔