اگریکلچر پالی ٹیکنیک کالج کا عنقریب سنگ بنیاد

یلاریڈی ۔ 16 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ کو تخم پیداوار کے مرکز میں تبدیل کرنے ریاستی وزیر زراعت مسٹر پوچام رام سرینواس ریڈی نے عزم ظاہر کیا ۔ انہوں نے منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں مالتمیت تخم سنٹر پر زرعی پالی ٹیکنیک کالج کے قیام کیلئے ضروری اراضی کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر وزیر زراعت نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ صوبہ میں دس تخم پیداوار سنٹرس ہیں جس کے تحت 1200 ایکڑس اراضی ہے ۔ گزشتہ حکومتوں نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر تخم سنٹر میں پیداوار نہ ہوسکی ۔ لیکن تلنگانہ سرکار تخم سنٹرس کی ترقی کیلئے فنڈ مختص کررہی ہے ۔ تخم سنٹروں پر کئی خامیاں و کمی ہے جسے سنوارتے ہوئے تخم پیداوار کو یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے ۔ فی الوقت ریاست میں دھان ، مکئی ، تخم کی قلت نہیں ہے گزشتہ سال مدھیہ پردیش سے 2.82 لاکھ کنٹل تخم لایا گیا تھا ۔ ضروری تخم پر خود ہی پیدا کرنے آنے والے سال سے اقدامات کئے جائیں گے ۔ خالص فاؤنڈیشن سنٹرس کو کسانوں میں سربراہ کر کے تخم پیدا کروایا جائے گا ۔ مالتمیدہ تخم سنٹر میں کاشت کیلئے منڈل کے پوچارم پراجکٹ سے لفٹ کے ذریعہ زرعی آب سربراہ کیا جائے گا ۔ تخم سنٹر میں ماضی میں جنم بھومی کے ذریعہ دیئے پٹہ جات رد کرتے ہوئے سنٹر کی راضی کو واپس ضبط کر لیا جائے گا ۔ آنے والے دس دنوں میں مالتمیدہ شیوار پر اگریکلچر پالی ٹیکنیک کالج کے قیام کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ۔ ریاستی زراعت وزیر مسرٹ پوچارم سرینواس ریڈی نے مزید بتایا کہ زرعی پالی ٹیکنیک کے قیام کیلئے تقریباً تین مرحلوں میں آٹھ کروڑ روپئے مختص کئے جائیں گے ۔ پالی ٹیکنیک کے قیام سے حلقہ کے طلباء کو مستقبل میں سنہرہ بنانے کیلئے بہترین موقع فراہم ہوگا اور حلقہ کی ترقی یقینی ہوگی ۔ اس موقع پر یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی ، سابق رکن اسمبلی مسٹر جناردھن ، مسٹر نرسمہا ، منڈل پریشد صدر ناگی ریڈی پیٹ شریمتی اوشماں ، ضلع پریشد رکن مسٹر نارائنا ، مالتمیدہ تخم سنٹر مینجر مسٹر سیدلو اور دوسرے موجود تھے ۔