اگریکلچر ، وٹرنری اور ہارٹی کلچرل یونیورسٹیز کے انڈر گریجویٹ کورس میں داخلے

حیدرآباد ۔ 28 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : پروفیسر جے شنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچرل یونیورسٹی پی وی نرسمہا راؤ تلنگانہ وٹرنری یونیورسٹی اور کونڈہ لکشمن تلنگانہ اسٹیٹ ہارٹی کلچرل یونیورسٹی میں انڈر گریجویٹ کورس میں داخلوں کے لیے مشترکہ کونسلنگ پیر 3 اکٹوبر سے شروع ہوگی ۔ ان یونیورسٹیز میں بی ایس سی ( آنرس ) اگریکلچر بی ٹیک ( فوڈ ٹکنالوجی ) بی وی ایس سی ، اے ایچ بی ایف ایس سی ، بی ایس سی ( آنرس ) ہارٹیکلچر میں داخلے دئیے جارہے ہیں ۔ کونسلنگ تلنگانہ اسٹیٹ ایمسیٹ 2016 کے رینکس کی بنیاد پر ہوگی ۔ تلنگانہ اسٹیٹ AGRICET 2016 کے لیے کونسلنگ بی ایس سی ( آنرس ) اگریکلچر کے امیدواروں کے لیے 15 اکٹوبر کو ہوگی ۔ تفصیلات pjsau.ac.in ، skltshy.in ، tsvu.nic.in پر دستیاب ہیں ۔۔

ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس گورنمنٹ / پرائیوٹ کالجس میں ویب آپشن کرنے کا آج آخری موقع
حیدرآباد ۔ 28 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ایمسیٹ III کی ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں گورنمنٹ کالجس اور پرائیوٹ نان میناریٹی کالجس میں داخلے کیلئے ویب آپشن انٹری کے لیے تیسری اور فائنل ویب کونسلنگ 29 ستمبر صبح 6 تا 4 بجے شام تک رکھی گئی ۔ سال حال کئی مسلم میناریٹی طلباء وطالبات ان کالجس میں سیٹ الاٹ ہونے کے باوجود مسلم کالجس میں داخلے لیے اس کی وجہ بی سی ای زمرہ کی نشستیں 4 فیصد کوٹہ میں مخلوعہ ہوئی جو ایم بی بی ایس میں 3400 رینک تک تھی اب 4 ہزار ، 5 ہزار سے زائد رینک تک کے مسلم طلبہ بی سی ای زمرہ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لیے فوری ویب آپشن میں تمام کالجس کو ترجیح دیں ۔ ایم اے حمید نے تمام ایمسیٹ III کے مسلم طلباء طالبات سے اس سے بھر پور استفادہ کی اپیل کی ۔۔