حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ): اگرسین کوآپریٹیو اربن بنک لمٹیڈ نے مالی سال 2015-16 کے لیے 200 کروڑ کے اضافہ بزنس کے حصول کی جامع مہم کا آغاز کیا ہے ۔ اختراعی بزنس موبیلائزیشن مہم 18 جنوری تا 4 فروری رہے گی ۔ اس کا مقصد کلائینٹس اور سوسائٹی کو تحریک دینا اس کا حصول اور اس کے ساتھ اسوسی ایٹ کرنا ہے ۔ مہم کے دوران بینکنگ شیڈ یولس ، کسٹمرس مختلف فوائد حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس طرح بینک اکاونٹ کھولنا اور بغیر کسی تاخیر ڈپازٹس اور برسر موقع قرض کی منظوری جیسے وہیکلس لونس ، بزنس لونس وغیرہ کی فوری منظوری ، خاتون انٹر پرینرس کو فوری لون وغیرہ کی سہولتیں دی جائیں گی ۔ اس موقع پر مسٹر پرامود کمار کیڈیا چیرمین اگرسین بنک نے کہا جاریہ مالی سال اضافی 200 کروڑ کے نشانہ کے حصول کے لیے بنک توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔ مسٹر اے کے گوئل ( موظف آئی اے ایس ) سی ای او اگرسین بنک نے مختصر خطاب کیا ۔ جب کہ جنرل منیجر مسٹر پی وی شرما نے بنک کی سابقہ کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔۔