اگادی گریٹنگ کارڈز کی تقسیم

اوٹکور ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جماعت اسلامی ہند اوٹکور کی جانب سے ہندو بھائیوں کو عید اگادی کے موقع پر جملہ 185 اگادی مبارکباد کارڈز کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر اوٹکور کے تمام سیاسی پارٹیوں کے علاوہ بی جے پی اور آر ایس ایس اور کانگریس ، ٹی ڈی پی کے علاوہ دیگر غیر مسلم بھائیوں میں اگادی کارڈز کی تقسیم کرنے پر ہندو بھائیوں نے جماعت اسلامی کے اس کام کی زبردست سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ایک خدا کا پیغام پہنچانا اور ہندوؤں کو اسلام کے تعلق سے جماعت اسلامی کے طریقہ عمل کو مبارکباد دی ۔ اس موقع پر امیر مقامی محمد کاظم حسین ، منظور احمد گنتہ ، محمد اسحق ، امتیاز ، محمد منصور علی ، عبدالخائق نے کارڈز کی تقسیم میں حصہ لیا ۔۔