اکیلا دھنن جایا کا بولنگ ایکشن غیرقانونی

کولمبو۔12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹسٹ میچ میں امپائر زنے اکیلا دھنن جایا کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا اوربولر کو 14 روز میں امتحان دینا ہوگا لیکن نتائج آنے تک اکیلا بولنگ جاری رکھ سکیں گے۔ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹسٹ 14 نومبر سے شروع ہو گا اور دھنن جایا اس میچ میں بولنگ کرنے کے اہل ہونگے۔ 25 سالہ دھنن جایا کو چار ٹسٹ،30ونڈے اور16ٹی ٹونٹی میچز میں سری لنکائی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔