حیدرآباد ۔ /3 مارچ (سیاست نیوز) مادھاپور میں واقع آئی کیا فرنیچر شوروم میں آگ لگنے کی افواہ کے بعد وہاں سنسنی پھیل گئی ۔ انسپکٹر رائے درگم پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ایس رویندر نے کہا کہ آج شام آئی کیا کے سیلار میں آگ لگنے کا سائرن بج گیا جس کے بعد وہاں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ آئی کیا شوروم میں خریدی کیلئے آنے والے عوام تشویش کا شکار ہوگئے اور آئی کیا کی عمارت سے فوری باہر نکل گئے ۔ پولیس نے آئی کیا میں آگ لگنے کے واقعہ کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا اور کسی بھی قسم کے افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی ۔